Saturday, 18 July 2020

sura anfal lesson 2 Exercise


 الدرس الاول  (ب)


 سوال نمبر 1 :اس سبق میں غزوہ بدر کے حوالے سے اللہ تعالی کی کن کن انعامات کا ذکر کیا ہے؟  
جواب:
اس سبق میں میں اللہ تعالی کی طرف سے پانچ انعامات کا ذکر ہے
1 ۔اللہ تعالی نے تسکین کے لیے اہل ایمان پر نیند طاری کر دی۔ تاکہ ان کوسکون  مل سکے۔
2۔اللہ تعالی نے آسمان سے پانی برسایا تاکہ مجاہدین سے نہا کر تازہ دم ہو جائیں نیز ریتلی زمین پر ان کے قدم جم جائے۔
3۔  اللہ تعالی نے فرشتوں کے ذریعے مسلمانوں کو تسلی اور سکون و اطمینان بخشا  اور تاکید کی کہ وہ ثابت قدم رہیں  ہے

4۔ اللہ تعالی نے کفار کے دلوں میں مسلمانوں کا رعب اور دہشت ڈال دیں 

5۔ اللہ تعالی نے فرشتوں کے ذریعے مسلمانوں کی مدد کی۔
سوال نمبر2 کفار کے ساتھ مقابلے کی صورت میں سورہ انفال کی ان آیات میں کیا ہدایات دی گئی ہیں
: جواب
جنگ کی صورت میں مسلمانوں کو درج ذیل ہدایات دی گئی ہیں
 1۔ اگر کفار کے لشکر سے مقابلہ ہو تو ان سے پیٹھ نہ پھیریں یعنی ڈٹ کے مقابلہ کریں
 میدان جنگ سے  پیچھے ہٹنا جائز نہیں سوائے دو سورتوں کے  
دشمن  پر وار کرنے کے لیے   (نئی حکمت عملی سے وار کرنے کے لیے)
یا                                                                  اپنے لشکر سے ملنے کے لیے
 سوال نمبر 3۔ کفار کو خطاب کرتے ہوئے ان آیات میں کیا تنبیہ کی گئی ہے؟  
جواب  :
اللہ تعالی نے کفار کو تنبیہ کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ اسلام کی مخالفت سے باز آجاؤ اور اگر تم دوبارہ مسلمانوں سے جنگ کرو گے تو تمہیں پھر شکست ہوگی اللہ تعالی اہل ایمان کے ساتھ ہیں اور تمہارا بڑے سے بڑا لشکر بھی تمہیں نہیں بچا سکتا۔
آیت نمبر 19 ترجمہ " اے کافرو اگر تو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر فتح چاہتے  تھے وہ تمہارے پاس آ چکی ہے دیکھو اگر تم اپنے افعال سے باز آجاؤ تو تمہارے لیے بہتر ہے اور اگر تم واپس لوؤ گے تو ہم بھی واپس لوٹیں گے اور یہ تمہاری جماعت کتنی کثرت سے ہی کیوں نہ ہو  تمہارے کام نہ آئے گی اور اللہ تومومنوں کے ساتھ ہے"
سوال نمبر 4۔ کفار کو یہ سزا کیوں دی گئی ؟
جواب ۔ اللہ تعالی نے کفار کو یہ سزا دی تھی تو انہوں  نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی
آیت نمبر 13 ترجمہ:۔  
"اور  یہ سزا اس لیے ہے کہ انہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کی اور جو کوئی اللہ اور اس کے رسول کی مخالفت کرتا ہے تو اللہ بھی سخت عذاب دینے والا ہے"


No comments:

Post a Comment